18 اگست 2011 - 19:30

سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اوباما کے دور صدارت میں امریکہ کا اقتصادی اور مالیاتی بحران حل نہیں ہوسکتا۔

ابنا: امریکی ماہر اقتصادیات اڈورڈ اسپانوس نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہےکہ صدر اوباما کی پالیسیاں ہی امریکی معیشت کی ابتری کا سبب ہیں اور جب تک ان پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آتی امریکی معیشت دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھتی رہے گي۔ اسپانوس نے کہا کہ امریکہ کی معیشت میں ابھی مزید شدید ٹہراو آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوباما کی جنگ پسندانہ پالیسیاں، بڑھتی ہوئي بے روزگاری اورغربت و بدعنوانیوں میں اضافے کی بناپر امریکہ نابودی کی طرف جارہا ہے۔ یادرہے امریکی حکومت کا قرضہ اسکی ناخالص پیداوار کے قریب پہنچ گیا ہے امریکہ کی ناخالص پیداوار چودہ ٹریلین ڈالر ہے۔ امریکہ کو ایک ٹریلین پانچ سوارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا بھی سامنا ہے۔............

/169